ابنا: مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ افغانستان کے موقع پر نیٹو فوجی اتحاد نے افغانستان کے صوبہ کنر میں فوجی کارروائی کے دوران 115 افغان مسلح افراد کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔ نیٹو کے مطابق افغان فوجیوں اور نیٹو فوجیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں 115 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے یہ فوجی کارروائی صوبہ کنر میں افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب کی گئی ہے۔ ...........
/169